اپنے ملک کے خلاف حکمتِ عملی بنانا نیا تجربہ ہوگا، مائیک ہیسن

Strategizing against your own country will be a new experience, Mike Hesson

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ گرین شرٹ پہن کر اپنے ہی ملک نیوزی لینڈ کے خلاف حکمتِ عملی بنائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ اپنے ملک کے خلاف کسی اور ٹیم کے لیے وفاداری نبھانا ان کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سات سال تک نیوزی لینڈ کی کوچنگ کرنے کے بعد اب وہ اس چیلنج کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہوٹل میں ناشتے کے دوران پرانے ساتھیوں اور جان پہچان کے چہروں سے ملاقات خوشگوار رہی، تاہم اس وقت ان کی مکمل توجہ اور دلی وابستگی پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے۔

ہیڈ کوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم کو سُپر ایٹ مرحلے میں بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اتارا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے اگلے میچز انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف بالترتیب 24 اور 28 فروری کو شیڈول ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے