اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے سینئر رہنما سمیت 12 افراد شہید

0

مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ اور اس کے فلسطینی اتحادی حماس کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی گئی کہ مشرقی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اس کا ایک سینئر رہنما محمد ياغی صادق شہید ہو گیا۔

لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ وادی بیکا میں مختلف مقامات پر ہونے والے حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق، یہ حملے ملک کے سب سے بڑے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے چند گھنٹے بعد کیے گئے، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس پیش رفت کے بعد لبنان میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ بین الاقوامی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.