تھائی لینڈ کے ٹائیگر کنگڈم میں مہلک وائرس سے 72 ٹائیگرز ہلاک

72 tigers die from deadly virus in Thailand's Tiger Kingdom

تھائی لینڈ کے صوبے چیانگ مائی میں واقع نجی جانوروں کے پارک، ٹائیگر کنگڈم، میں چند ہفتوں کے دوران 72 ٹائیگرز ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ہلاک شدہ ٹائیگرز کی ٹیسٹ رپورٹ میں کینائن ڈسٹیمپر وائرس اور سانس کے نظام کو متاثر کرنے والے بیکٹیریا کی موجودگی ثابت ہوئی۔

قومی محکمۂ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ٹائیگرز میں بیماری کی علامات کو بروقت پہچاننا مشکل ہوتا ہے، اور اکثر یہ صرف اس وقت ظاہر ہوتی ہیں جب صورتِ حال بہت سنگین ہو چکی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک بیماری کا اندازہ ہوا، تب تک کئی جانور ہلاک ہو چکے تھے۔

پارک انتظامیہ سے اس حوالے سے فوری مؤقف حاصل نہیں کیا جا سکا، تاہم مقامی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے