سعودی عرب میں یومِ تاسیس کی شاندار تقریبات کا آغاز، ریاض رنگوں میں نہا گیا

0

ریاض – سعودی عرب میں یومِ تاسیس کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں بلند و بالا عمارتوں کو قومی رنگوں سے سجا دیا گیا ہے اور شہری جوش و خروش کے ساتھ پہلی سعودی ریاست کے قیام کی 300 سالہ یاد منا رہے ہیں۔

تقریبات کے سلسلے میں دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں تاریخی اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری عمارتیں، شاہراہیں اور اہم مقامات یومِ تاسیس کے خصوصی رنگوں میں جگمگا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2022 میں پہلی مرتبہ یومِ تاسیس کو سرکاری سطح پر منانے کی منظوری دی تھی۔ یہ دن 1744 میں امام محمد بن سعود کی جانب سے پہلی سعودی ریاست کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے جبکہ ثقافتی شوز، روایتی رقص، تاریخی پریڈز اور موسیقی کی تقریبات جاری ہیں۔ سعودی گلوکار سینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ قومی ترانے اور روایتی نغمے پیش کر کے جشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

یومِ تاسیس سعودی تاریخ، ثقافت اور ریاستی ارتقا کے سفر کی علامت سمجھا جاتا ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو مملکت کی تین صدیوں پر محیط تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.