ٹرمپ کی نجی رہائش گاہ میں داخلے کی کوشش کرنے والا مسلح شخص فائرنگ سے ہلاک

Gunman shot dead after trying to enter Trump's private residence

امریکی سیکرٹ سروس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نجی رہائش گاہ مار اے لاگو میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کرنے والے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی کے مطابق مشتبہ شخص کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف کے اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران حفاظتی زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ واقعے کے وقت صدر ٹرمپ مار اے لاگو میں موجود نہیں تھے۔

مشتبہ شخص کے پاس اسلحہ اور ایندھن کا کین

سیکرٹ سروس کے مطابق ملزم کو مار اے لاگو پراپرٹی کے شمالی گیٹ کے قریب دیکھا گیا جہاں وہ ایک شاٹ گن اور ایندھن کا کین اٹھائے ہوئے تھا۔ فائرنگ کے بعد ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس کی عمر تقریباً 20 سال تھی اور وہ ریاست شمالی کیرولائنا کا رہائشی تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اہلخانہ نے چند روز قبل اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ وہ شمالی کیرولائنا سے جنوب کی جانب روانہ ہوا اور راستے میں شاٹ گن حاصل کی، جبکہ بندوق کا باکس اس کی گاڑی سے برآمد ہوا۔

تفتیش جاری

سیکرٹ سروس اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ملزم کے ارادے کیا تھے اور آیا وہ کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا یا نہیں۔ حکام نے سیکیورٹی کے سخت اقدامات برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے