خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کےقریب متعدد گاڑیاں ڈمپر سےٹکرانے کے بعد آپس میں ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی ہوگئے۔
انٹرچینج خانقاہ ڈوگراں کے قریب حادثہ انٹرچینج سے ایک کلو میٹراسلام آباد کیجانب پیش آیا جس میں کل بیس افراد زخمی ہوئے,چھ افراد کو رورل ہیلتھ سنٹرخانقاہ ڈوگراں اور پانچ افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا
ریسکیو حکام کے مطابق نو افراد کو فسٹ ایڈ دے کر موقع پر فارغ کردیا گیا،حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔