پشین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

0

بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے ایک خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کئے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید خوارج کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

کامیاب کارروائی پر صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، کہا آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی جس میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.