وزیراعلیٰ پنجاب نے میت کو اسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس کی منظوری دیدی

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمیت کو اسپتال سےگھرپہنچانےکیلئےایمبولینس سروس شروع کرنےکی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی،اجلاس میں طے کیا گیا کہ میت کو اسپتال سے دوسرے شہر لے جانے کی سہولت مفت دی جائے گی۔

پنجاب کی ہر تحصیل میں اسپتال سے گھر میت لےجانےکیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی،مرحوم کے اہلخانہ 1122پرکال کرکےیااسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے،میت کی منتقلی سروس کی اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

بڑےسرکاری اسپتالوں،ہرتحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے پلان طلب کرلیا گیا،اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ  لینے کے بعد ریگولائز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.