قومی ہاکی ٹیم کو مصر روانگی کے لیے این او سی جاری، ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کرے گی

0

Pakistan national field hockey team کو مصر جانے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم یکم سے 7 مارچ تک مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں منیب الرحمان، علی رضا (گول کیپر)، عماد شکیل بٹ، محمد سفیان خان، غضنفر علی اور احمد ندیم شامل ہیں۔

مزید کھلاڑیوں میں معین شکیل، محمد عبداللہ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الوحید اشرف، افراز اور ابوبکر محمود شامل ہیں، جبکہ عبدالرحمان، حمزہ فیاض، زکریا حیات، ارشد لیاقت، رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد عماد اور عمیر ستار بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیم کی روانگی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی حتمی کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.