رمضان 2026: اسرار شاہ کا نیا روحانی کلام “اللہ میرا” ریلیز

0

پاکستان کے معروف گلوکار اور نعت خواں اسرار شاہ نے ماہِ رمضان المبارک 2026 کی مناسبت سے اپنا نیا روحانی کلام “اللہ میرا” ریلیز کر دیا ہے، جسے عقیدت اور تصوف کے رنگ میں ڈھالا گیا ہے۔

یہ کلام اللہ تعالیٰ کی محبت، توحید اور بندگی کے احساس کو دلنشین انداز میں پیش کرتا ہے۔ کلام کی شاعری، دھن اور گائیکی خود اسرار شاہ نے ترتیب دی ہے، جبکہ اس کی ویڈیو کی ہدایت کاری ماجد رضا نے کی ہے۔

اسرار شاہ کو روحانی کلام تخلیق کرنے میں مہارت حاصل ہے اور ان کی آواز کو صوفیانہ انداز کے باعث خاص مقام حاصل ہے۔ وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اپنی پہچان بنا چکے ہیں اور متعدد بھارتی فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دے چکے ہیں۔ ان کی شہرت کا آغاز بالی وڈ فلم کے گانے “افغان جلیبی” سے ہوا، جبکہ پاکستانی فلم کے لیے گایا گیا ان کا گانا “شکر ونڈا وے” بھی بے حد مقبول رہا۔

مداحوں کے مطابق “اللہ میرا” رمضان کی روح کے مطابق ایک پرسوز اور دل کو چھو لینے والا کلام ہے جو سننے والوں کو روحانی کیفیت میں لے جاتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.