ٹی20 ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے وینیوز میں مشروط تبدیلی، آئی سی سی کا نیا اعلامیہ

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے شیڈول اور وینیوز سے متعلق نئی وضاحت جاری کر دی ہے جس میں مختلف ٹیموں کی کوالیفکیشن کے مطابق مقامات کا تعین کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق پہلا سیمی فائنل کولمبو یا کولکتہ میں کھیلا جا سکتا ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ سپر ایٹ مرحلے کے بعد ٹیموں کی پوزیشن کے مطابق ہوگا۔

پاکستان کی کوالیفکیشن کی صورت میں

اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل کولمبو میں کھیلے گا، چاہے اس کا مقابلہ بھارت سے ہو یا کسی اور ٹیم سے۔

پاکستان آؤٹ، سری لنکا کوالیفائی کرے تو

اگر پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکے لیکن سری لنکا کوالیفائی کر جائے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے ہو تو پہلا سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا اور سری لنکا وہاں کھیلے گا۔

دونوں ٹیمیں آؤٹ ہو جائیں تو

اگر نہ پاکستان اور نہ سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچیں تو پہلا سیمی فائنل کولکتہ جبکہ دوسرا ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کی صورت حال

اگر بھارت سیمی فائنل میں پہنچتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا، تاہم اگر اس کا مقابلہ پاکستان سے پڑتا ہے تو یہ میچ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی، لاجسٹکس اور شائقین کی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس مشروط شیڈول سے پاکستان، بھارت اور سری لنکا کی ممکنہ کوالیفکیشن کے تناظر میں میچز کے وینیوز پر غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی، تاہم براڈکاسٹ اور سیکیورٹی انتظامات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.