پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ

0

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو صبح ساڑھے 10 بجے بلانے پرمشاورت ہوئی،اجلاس کے انعقاد کے لیے سمری میں سہ پہر 3 بجے کا وقت رکھا گیا،ایوان صدرکی فرمائش پر مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے بعد مشترکہ اجلاس کے نئے وقت سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا جائے گا،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اب سہ پہر کی بجائے صبح کے اوقات میں ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی شیڈول میں تبدیلی کے مطابق ورکنگ جاری ہے،مشترکہ اجلاس کے نئے شیڈول کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائےگا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.