ڈاکٹر یاسمین راشد نے عام انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

0

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عام انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع  کر لیا،  الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔

یاسمین راشد نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے الیکشن ٹریبونل نے نوازشریف کی کامیابی کے خلاف درخواست تکنیکی بنیاد پر خارج کی ۔ ٹریبونل نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا ۔ فارم پینتالیس میں تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضے کے خلاف ہے ۔ حتمی نتائج مرتب کرنے کیلئے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضا ہے جو پورا نہیں کیا گیا ۔ یاسمین راشد نے استدعا کی ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں حلقہ ایک سو تیس سے  کامیاب قرار دیا جائے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.