ہالی ووڈ فلم “دی برائڈ” مارچ میں اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ سینماؤں کی زینت بنے گی

Hollywood film “The Bride” to hit cinemas with Urdu subtitles in March

ہالی ووڈ کی نئی فلم The Bride کو ملک بھر کے سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فلم کی پاکستان میں تقسیم کے حقوق HKC Distribution نے حاصل کر لیے ہیں۔

یہ فلم ایکشن، سسپنس اور ہارر پر مبنی کہانی پر مشتمل ہے جس میں سنسنی خیز مناظر اور خوفناک ماحول کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مطابق فلم کو مارچ میں اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا تاکہ مقامی شائقین آسانی سے کہانی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہارر اور تھرلر طرز کی غیر ملکی فلموں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر “دی برائڈ” سے بھی اچھے بزنس کی توقع کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے