ایران چین سے سپر سانک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب، رائٹرز کا دعویٰ

Iran close to buying supersonic anti-ship missiles from China, Reuters claims

عالمی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران چین سے سپر سانک اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تہران بیجنگ سے CM-302 میزائل حاصل کرنا چاہتا ہے جس کی رینج تقریباً 290 کلو میٹر بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل سمندری دفاعی نظام سے بچنے کے لیے انتہائی کم بلندی پر تیز رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تاہم ابھی تک میزائلوں کی فراہمی کی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایران اور چین کے درمیان اس دفاعی معاہدے پر بات چیت گزشتہ دو برس سے جاری تھی، تاہم اسرائیل کے ساتھ گزشتہ سال ہونے والی کشیدگی کے بعد مذاکرات میں تیزی آئی۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے اس ممکنہ میزائل معاہدے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے بھی باضابطہ طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو خلیج اور آبنائے ہرمز کے بحری توازن پر اس کے اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ سپر سانک اینٹی شپ میزائل خطے میں بحری جہازوں کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھے جاتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے