یوکرین کا حل اس کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے مطابق ہونا چاہیے، جنگ عالمی ضمیر پر داغ ہے: انتونیو گوتریس

0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ کا کوئی بھی قابلِ قبول حل یوکرین کی خودمختاری، آزادی اور اس کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے احترام کے مطابق ہونا چاہیے۔

جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جاری تنازعہ اب بھی عالمی ضمیر پر ایک گہرے داغ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے انسانی، معاشی اور سیکیورٹی اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل کے مطابق جنگ کے دوران 15 ہزار سے زائد شہری ہلاک جبکہ 41 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جو اس تنازعے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یوکرین میں موجود جوہری تنصیبات کو لاحق خطرات کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، جس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سطح پر تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر فوری جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ اور سنجیدہ سفارتی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ یوکرین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.