القادر ٹرسٹ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کل مقررکی جائے گی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے سیکرٹری ٹو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس آفس نے القادر ٹرسٹ کیس میں متفرق درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کل مقرر کی جائے گی۔ سلمان اکرم راجا اورسلمان صفدر کی سیکرٹری ٹوچیف جسٹس سے ملاقات ہوئی۔
سلمان صفدر کے مطابق القادرٹرسٹ کیس میں متفرق درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔