ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، چترال، دیر، خیبر ، اٹک، ملاکنڈ، ہری پور، صوابی، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن میں تھا، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.