پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اولمپیئن سمیع اللہ کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا

0

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اولمپیئن سمیع اللہ کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کے مطابق یہ تقرری پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہے۔

صدر پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ فیڈریشن پاکستان ہاکی کو دوبارہ عروج پر لانے کے لیے پرعزم ہے اور سمیع اللہ کی بطور چیف سلیکٹر تقرری سے قومی ٹیم اپنی کھوئی ہوئی عظمت بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

پی ایچ ایف حکام کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں ہاکی کے فروغ اور بحالی کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ فیڈریشن نے اس سلسلے میں ایک جامع “ہاکی روڈ میپ” بھی تیار کیا ہے، جس کے تحت قومی ٹیم کے لیے ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں کا سالانہ کیلنڈر مرتب کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے سلیکشن سیٹ اپ، باقاعدہ ٹریننگ پروگرامز اور مستقل مقابلوں کے انعقاد کے ذریعے قومی ہاکی کے ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ پاکستان عالمی سطح پر دوبارہ مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.