ترکی میں ایف-16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

0

ترکی کی فضائیہ کا ایک ایف-16 لڑاکا طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ بالکیسر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔

ترک حکام کے مطابق حادثہ برسا۔ازمیر ہائی وے کے قریب پیش آیا جہاں طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی سروسز کو فوری طور پر روانہ کیا گیا جبکہ مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ کی جانب پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں طیارے کا ملبہ مختلف مقامات پر بکھرا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو تکنیکی خرابی، موسمی حالات اور دیگر ممکنہ عوامل کا جائزہ لے گی۔ ترک وزارت دفاع نے پائلٹ کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.