باجوڑ پولیس کے ابابیل اسکواڈ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید،2 زخمی

0

باجوڑ پولیس کے ابابیل اسکواڈ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی ہوگئے۔

باجوڑ میں پولیس کے ابابیل اسکواڈ پر فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا،ڈی پی او باجوڑ کےمطابق دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کرتے ہوئے پولیس جوانوں کو نشانہ بنایا۔

بزدلانہ حملے کےنتیجے میں 4 پولیس اہلکارموقع پر شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے،زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے،دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔

شہداء کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز باجوڑ میں ادا کی گئی،جس میں اعلیٰ پولیس افسران اور سول حکام نے شرکت کی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.