جنوبی افریقہ ویمن نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

0

سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ جنوبی افریقہ کی اینی ڈارکسن 90 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ تزمین برٹز نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، فاطمہ ثناء اور عروب شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ویمن ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی اور بڑی شراکتیں قائم کیں، تاہم پوری ٹیم 345 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسے 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 77 جبکہ صدف شمس نے 61 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں، مگر ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بھی جنوبی افریقہ کامیاب رہی تھی، جس کے بعد میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کو کلین سویپ کے خطرے کا سامنا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.