پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی سینیٹ میں افغانستان پالیسی اور قومی مفادات کے تحفظ سے متعلق پیش کی جانے والی تحریری رپورٹ کی تفصیلات سما نے حاصل کرلیں۔

ایوان بالامیں رپورٹ نائب وزیراعظم،وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےپیش کی،جس میں کہاگیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور عوام کی سلامتی پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرےگا اور افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔

رپورٹ کےمطابق افغان طالبان رجیم نےافغان سرزمین سےپاکستان میں دہشتگردی کے خدشات کو نظر اندازکیا اورکالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت جاری رکھی،جس کے باعث سرحد پار جھڑپیں شروع ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایاکہ پاکستان نےصرف اپنےدفاع میں اشتعال انگیزیوں کا جواب دیا اورسرحدی علاقوں میں موجوددہشت گردٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا،پاکستان امن اورسفارتکاری کا حامی ہےاورمزید کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات کے خاتمے کیلئے تعاون ضروری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ ہوا،جبکہ گزشتہ سال پاکستان کو 5300 سے زائد دہشتگردی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 1200 سے زائد پاکستانی جان سے گئے۔

اسحاق ڈار کےمطابق اقوام متحدہ کی رپورٹس بھی افغانستان میں ہزاروں دہشتگردوں کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں،پاکستان ایک پُرامن،مستحکم اورخوشحال افغانستان کا خواہاں ہے جو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن سے رہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے