ڈھاکا – Pakistan national cricket team بنگلا دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے کراچی سے روانہ ہو کر Dhaka پہنچ گئی ہے۔
ٹیم کی آمد پر میزبان حکام اور شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم آج آرام کرے گی اور اس کے بعد سیریز کے لیے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
پاکستان اور Bangladesh national cricket team کے درمیان سیریز کے تینوں ون ڈے میچز Sher-e-Bangla National Cricket Stadium میں کھیلے جائیں گے، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
