ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا رنز کا پہاڑ، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف

T20 World Cup Final: India's mountain of runs, New Zealand set a target of 256 runs to win

احمد آباد – آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ہے۔ فائنل میچ بھارتی شہر Ahmedabad میں کھیلا جا رہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان Mitchell Santner نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان Suryakumar Yadav کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔ بھارت کی جانب سے Sanju Samson 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں Ishan Kishan نے 54 اور Abhishek Sharma نے 52 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مستحکم کیا۔ Hardik Pandya 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سوریہ کمار یادیو کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

اختتامی اوورز میں Shivam Dube 26 اور Tilak Varma 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے James Neesham نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ Rachin Ravindra نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں بھارت کو صرف جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ سے ہار چکا ہے۔

کیویز نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تاریخ رقم کر پاتی ہے یا نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے