آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، تمام رجسٹرکمپنیوں کیلئےحتمی بینیفشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار

آئی ایم ایف کی ایک اوراہم شرط پوری کر دی گئی،  ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کا شفاف ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف کروا دی۔ تمام رجسٹرکمپنیوں کیلئے حتمی بینی فیشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار دے دیا گیا ۔ کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے آن لائن ریکارڈ اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کا شفاف ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے رجسٹری متعارف کرا دی۔ اس سے ڈیجیٹل الٹی میٹ بینی فیشل اونرشپ کا پتہ لگایا جاسکے گا۔ ڈیجیٹل یو بی او رجسٹری کمپنیوں کی ریگولیٹری نگرانی کو مؤثر بنانے اور غیر قانونی مقصد کے لیے کمپنیوں کے استعمال کی روک تھام میں معاون ہو گی۔ یہ اقدام آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت طے شدہ شرائط کا حصہ ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کمپنیوں کی جانب سے ان حقیقی ملکیت کی معلومات یعنی یو بی او فارم جمع کروانے کو آن لائن کر دیا گیا ہے، ایس ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم ون کے ذریعے جمع کروائیں اور  پہلےسے رجسٹر کمپنیاں سالانہ فارم انیس کے ذریعے معلومات جمع کرائیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے