21 رمضان المبارک کوپاکستان بھرمیں یوم علی علیہ السلام کے جلوس نماز مغرب تک ختم کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے شیعہ علمائے کرام کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں 21 رمضان المبارک کو پاکستان بھر میں یوم علی علیہ السلام کےجلوس نمازمغرب تک ختم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دیگرجلوسوں کا دورانیہ بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاعزاداروں کی حفاظت اور سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام کیاجائے گا،علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،آج پاکستان آپ سےایک بار پھر اتحاد اور اتفاق کا تقاضا کر رہا ہے،موجودہ صورتحال میں علمائےکرام نےبھائی چارےاوراتحاد کوفروغ دینا ہے
پاکستان بھرکےشیعہ علما نے حکومت پاکستان سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،کہادشمن کی سازش کو اتفاق کی قوت سے ناکام بنائیں گے،محسن نقوی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پرتمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔
