کینبرا – آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ خلیجی ممالک کے دفاع میں تعاون کرے گا، تاہم اپنی فوج ایرانی سرزمین پر تعینات نہیں کرے گا۔
آسٹریلین وزیرِ اعظم Anthony Albanese نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ دفاعی تعاون کے تحت آسٹریلیا اپنا فوجی سرویلنس طیارہ مشرقِ وسطیٰ بھیجے گا اور یو اے ای کی درخواست پر میڈیئم رینج فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ یہ فوجی سپورٹ خلیجی ممالک کو ایران کے حالیہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہے، مگر آسٹریلیا اپنی فوج ایران میں تعینات نہیں کرے گا۔
انتھونی البانیز نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اس تنازع میں فریق نہیں ہے اور شمولیت مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہے، جس کا مقصد خطے میں موجود آسٹریلوی شہریوں اور متحدہ عرب امارات میں دوستوں کا تحفظ ہے۔
