منامة – بحرین کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بھارتی شہری نتن موہن کو گرفتار کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کر رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص پیشے سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس نے موساد کو جغرافیائی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز فراہم کیں جن میں اہم اور اسٹریٹجک مقامات کی تفصیلات شامل تھیں۔
بحرین کی وزارتِ داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
