سندھ حکومت کا سرکاری اداروں میں جمعہ کو ورک فرام ہوم دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے خطے کی صورتحال اور توانائی بحران کو سامنے رکھتے ہوئے سرکاری اداروں میں جمعہ کو ورک فرام ہوم دینے کا فیصلہ کیا ہے

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وزرا نے تین ماہ کی تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزرا اپریل، مئی اور جون کی تنخواہ نہیں لیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اسکول 16 سے 31 مارچ تک بند ہوں گے تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جمعہ کو سرکاری دفاتر میں تعطیل نہیں ہوگی بلکہ ورک فرام ہوم ہوگا، وزرا نے پولیس سکیورٹی کی گاڑیاں سرینڈر کی ہیں جب کہ  نئی گاڑیوں اور فرنیچر خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سرکاری دفاتر میں ریفریشمنٹ پر 2 ماہ کےلیے پابندی عائد ہوگی۔

شرجیل میمن نے مزید کہاکہ حکومت کی ترجیح ہے کہ ایندھن کی بچت کو یقینی بنایا جائے، کل ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اس متعلق میٹنگ کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا عوام پر برا اثر پڑا ہے، جن ٹرانسپورٹرز نے ازخود کرائے بڑھائے ہیں،ان کے خلاف کارروائی کرکےبعض کو گرفتار کیا گیا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے