واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور بحری جہازوں کو تباہ کر دیا ہے۔
امریکی صدر نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی افواج نے “10 غیر فعال بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔”
اس بیان سے کچھ ہی دیر قبل ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں کہا تھا کہ امریکا کو ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم انہوں نے تہران کو خبردار کیا کہ اگر ایسی کوئی کارروائی کی گئی تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔
آبنائے ہرمز کو دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے اس علاقے میں کشیدگی عالمی توانائی منڈیوں اور خطے کی سلامتی کے لیے اہم سمجھی جاتی ہے۔
