پینٹا گون نے ایران جنگ میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی اور 8 ہلاکتوں کو تسلیم کرلیا

پینٹاگون نے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کیا: ایران نے امریکی افواج پر حملے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی

واشنگٹن  – امریکا نے ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے دوران اپنے فوجیوں کے جانی نقصان کا اعتراف کر لیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک 140 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تاہم بعض میڈیا رپورٹس میں زخمی امریکی فوجیوں کی تعداد 150 تک بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک اور امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان سینٹ کام کے مطابق امریکی نیشنل گارڈ کا ایک سپاہی 6 مارچ کو کویت میں میڈیکل ایمرجنسی کے دوران ہلاک ہوا۔ اس واقعے کے بعد ایران سے جاری جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

امریکی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جنگ میں قربانیاں دینا معمول کی بات ہوتی ہے اور مستقبل میں مزید نقصانات کا امکان بھی موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے میں امریکی فوجی موجودگی اور عسکری کارروائیوں میں مزید شدت آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے