ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں سزاؤں کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر نیب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا ۔ نیب کی متفرق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر متفرق درخواست دائر کی ہے۔ یہ ہماری متفرق درخواست پر جواب دے دیں،ہم ان کی درخواست پر جواب جمع کروا دیتے ہیں ۔۔ ہمیں وقت دے دیں، نوٹس کریں تو ہم جواب دے دیں گے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا آج اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں موجود کیوں نہیں ہیں؟ یہ دلائل دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ یہ بانی پی ٹی آئی کو کسٹڈی میں رکھ کر ایک آنکھ ضائع کررہے ہیں اور دوسری کا بھی ارادہ ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا رمضان میں قیدی کو رہا کرنا ثواب کا کام ہے، عدالت نے کہا بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے نیب پرجرمانہ عائد کرنے کی استدعا کررکھی ہے،اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر نیب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا،نیب کے وکیل نے کہا آئندہ سماعت پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر لازمی پیش ہو جائیں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے