ڈھاکا – پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
ڈھاکا کے Sher-e-Bangla National Cricket Stadium میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان کی پوری ٹیم صرف 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے Faheem Ashraf 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، جن کی اننگز میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے۔ اوپنرز Sahibzada Farhan 27 اور Muaz Sadaqat 18 رنز بنا سکے۔
دیگر کھلاڑیوں میں Mohammad Rizwan 10، Salman Ali Agha 5 جبکہ ڈیبیو کرنے والے Shamil Hussain صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان Shaheen Shah Afridi اور Hussain Talat بھی 4،4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ Abdul Samad اور Mohammad Wasim Jr بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے Nahid Rana نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ Mehidy Hasan Miraz نے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے 115 رنز کا ہدف صرف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔ میزبان ٹیم کے Tanzid Hasan نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ Najmul Hossain Shanto نے 27 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے Shaheen Shah Afridi اور Mohammad Wasim Jr نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف 114 رنز پاکستان کا کم ترین اسکور ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 13 مارچ کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔
