ترکیہ کے صدر اردوان کا نیتن یاہو کو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی آفت قرار دے دیا

ترکیہ کے صدر اردوان کا نیتن یاہو کو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی آفت قرار دے دیا

انقرہ  – ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلی عوام کے لیے سب سے بڑی آفت قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اردوان نے کہا کہ موجودہ جنگی صورتحال کے باعث اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں اور اب خود اسرائیلی بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت بن چکے ہیں۔

ترک صدر نے خبردار کیا کہ اگر جنگ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو یہ پورے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے سرگرم ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ تنازع مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے