تہران – ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اپنی تقرری کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کرنے والے ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹیلی گرام چینل کے مطابق یہ پیغام "چند لمحوں میں” عوام کے سامنے آئے گا، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ریکارڈ شدہ ویڈیو ہوگا یا تحریری بیان۔
چینل کے مطابق پیغام میں شہید رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای، عوام، مسلح افواج، انتظامی اداروں، مزاحمتی محاذ اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات اور دشمنوں سے نمٹنے کے کردار و فرائض پر روشنی ڈالی جائے گی۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے پہلے کہا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے آغاز میں زخمی ہوئے تھے، تاہم قریبی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ وہ بالکل محفوظ اور صحت مند ہیں۔
