خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 5 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا تھا جس میں پولیس،سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کی۔
دہشت گرد اپنے ٹھکانوں میں موٹر سائیکلیں ،اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے، علاقے میں موجود ان کی محفوظ ٹھکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔
