پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں متحدہ عرب امارات سے دو تیل بردار جہاز کراچی پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے دو تیل بردار جہاز کراچی پہنچ گئے۔ جہازوں کو پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں کراچی لایا گیا۔

تیل بردار جہازوں کے آنے سے ملک میں ایندھن کی فراہمی مستحکم ہوگی۔ کے پی ٹی ذرائع کے مطابق فجیرا سے 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کراچی پہنچا ہے۔ جہاز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تھے۔

وزیربحری امور نے جہازوں کی محفوظ منتقلی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ جنید انور کا کہنا ہے خلیج فارس میں پھنسے دو دیگر جہازوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ، ایران سے رابطہ کرکے فوری اقدامات اٹھائے۔

پی این ایس سی حکام کے مطابق یہ تیل ملکی ضروریات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی بروقت دستیابی توانائی کے شعبے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے