ڈھاکا – Pakistan national cricket team اور Bangladesh national cricket team کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج Sher-e-Bangla National Cricket Stadium میں کھیلا جائے گا۔
تین میچوں کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اس سے قبل پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ بنگلادیش نے 115 رنز کا ہدف صرف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا تھا۔
پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے Faheem Ashraf نے 37 رنز، Sahibzada Farhan نے 27 جبکہ Moaz Sadaqat نے 18 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی طرف سے Tanzid Hasan نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ Najmul Hossain Shanto نے 27 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے بولنگ میں Shaheen Shah Afridi اور Mohammad Wasim Jr نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
دوسرے میچ میں پاکستان کی کوشش ہو گی کہ سیریز برابر کی جائے جبکہ بنگلادیش جیت کے ذریعے سیریز اپنے نام کرنے کے قریب پہنچنا چاہے گا۔
