پی ایس ایل 11 میں پہلی بار ڈیجیٹل ٹکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل 11 کا شیڈول سامنے آگیا، افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور  – Pakistan Super League کے سیزن 11 کے دوران شائقین کی سہولت کے لیے پہلی بار ڈیجیٹل ٹکٹ کا آپشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق Pakistan Cricket Board نے طے کیا ہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں مخصوص انکلوژرز کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹ استعمال کیے جائیں گے۔ یہ سہولت Karachi، Lahore اور Rawalpindi میں ہونے والے میچز کے وی آئی پی اور پریمیم انکلوژرز کے لیے دستیاب ہوگی۔

ان انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز اپنے موبائل فون پر آن لائن ٹکٹ دکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے، جس سے شائقین کو کاغذی ٹکٹ سنبھالنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

پی سی بی نے اس بار پی ایس ایل کے میچز کے ٹکٹ نسبتاً کم قیمت پر فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگ مرحلے کے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 300 روپے سے لے کر 3000 روپے تک رکھی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے