نئی دہلی / تہران – بھارت کے وزیر اعظم Narendra Modi اور ایران کے صدر Masoud Pezeshkian کے درمیان خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے ایرانی صدر سے مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر بات چیت کی۔
نریندر مودی کے مطابق گفتگو کے دوران کشیدگی میں اضافے، انسانی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا بھارت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ اور توانائی کی بلا رکاوٹ ترسیل بھی نئی دہلی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
مبصرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر سفارتی رابطوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
