سرکاری ویب سائٹس پر ہیکرز کے تازہ حملوں کے بعد نیشنل سرٹ مزید متحرک

سرکاری ویب سائٹس پر ہیکرز کے تازہ حملوں کے بعد نیشنل سرٹ نے ممکنہ خامیوں کےجائزے کیلئے سائبر سیکیورٹی آڈٹ جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل سرٹ دستاویز کے مطابق سائبرسیکیورٹی کنٹرولز کی جانچ  کیلئے مختلف وزارتوں، ماتحت محکموں اور دیگرسرکاری اداروں کی 300 ویب سائٹس کا انتخاب کیا گیا۔ 280 سرکاری ویب سائٹس کا سیکیورٹی اسکین مکمل بھی کیا جا چکا۔ متعلقہ وزارتوں کو رپورٹس بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق سائبرسیکیورٹی آڈٹ تکمیل کی شرح  93.3 فیصد ہے۔ مختلف ویب سائٹس کےسسٹمز، سرورز اور ایپلی کیشنزمیں موجود کریٹیکل، ہائی، میڈیم اورلو لیول سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا لیک اور ہیکنگ روکنےکیلئےمتعلقہ اداروں کو فوری اور ٹھوس اقدامات تجویز اصلاحی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی اپ ڈیٹس، ویب ایپلیکیشن فائر وال کے مؤثر نفاذ کیلئے بھی کہا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے