پاکستانی اداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

Pakistani actor Shujaat Hashmi passes away

لاہور- پاکستانی فلم و ٹی وی کے نامور اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے۔

ان کے بیٹے شاہکار ہاشمی نے تصدیق کی ہے کہ والد کچھ عرصے سے علیل تھے۔ بیٹے کے مطابق شجاعت ہاشمی کی نمازِ جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمہ میں ادا کی جائے گی۔

شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے اور ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے نمایاں اداکاروں میں ہوتا تھا۔ ان کا کردار مولاداد ڈرامہ سیریل وارث میں آج بھی ناظرین کی یادداشت میں زندہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے