انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ 2026 میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو بھارتی ملکیت فرنچائز سن رائزرز لیڈز میں شامل کیے جانے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کا بیان سامنے آیا ہے۔
راجیو شکلا نے کہا کہ یہ معاملہ بھارتی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، بلکہ یہ ایک غیر ملکی لیگ کا معاملہ ہے جہاں فرنچائز کے مالکان نے اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا:
"یہ ان کا فیصلہ ہے، ہم کچھ نہیں کر سکتے۔”
دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کی تفصیلات:
-
ابرار احمد کو سن رائزرز لیڈز نے 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں خریدا۔
-
ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیری بروک کریں گے۔
-
فرنچائز کی ملکیت بھارتی میڈیا گروپ سن گروپ کے پاس ہے، جو آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کا بھی مالک ہے۔
-
فرنچائز کی سی ای او کاویا مارن اور ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری نیلامی کے دوران لندن میں موجود تھے۔
نیلامی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد سن رائزرز لیڈز کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تاحال وجہ واضح نہیں کی گئی، لیکن صارفین کو جب اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش کی جاتی ہے تو پیغام آتا ہے کہ اکاؤنٹ سسپینڈڈ ہے اور اس کے رولز کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
یہ معاملہ بھارتی میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں تنقید کا باعث بنا، کیونکہ ابرار احمد پاکستان کا کھلاڑی ہے اور بھارتی فرنچائز نے اسے کروڑوں روپے میں حاصل کیا۔
