آپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 663 ہو گئی

وزارت اطلاعات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن غضب للحق میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک افغان طالبان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 663 ہو گئی ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق آپریشن غضب للحق میں زخمی طالبان رجیم کے کارندوں کی تعداد 887 ہو گئی ہے ، حملوں کے دوران افغان طالبان رجیم کی 249 پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ 44 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیاہے ۔

وزارت اطلاعات کا کہناتھا کہ افغان طالبان رجیم کے 224ٹینکس اور اسلحہ تباہ کر دیا گیا،دہشتگردوں کے 70 مقامات پر فضائی حملے کیے گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے