دبئی – متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا کے مطابق، حکام نے ملک کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے میزائلوں کو مار گرائے جانے کی ویڈیوز بنانے اور دھماکوں و حملوں کی جعلی ویڈیوز شائع کرنے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اماراتی میڈیا نے بتایا کہ گرفتار شدگان نے حقیقی حملوں کی فوٹیج کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی ویڈیوز اور تصاویر بھی شائع کیں، اور ان کے لیے تیز ٹرائل کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی دوران ابوظہبی پولیس نے ملک پر حملوں کی فلم بندی اور غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 45 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
گذشتہ ہفتے ایک 60 سالہ برطانوی شہری پر دبئی کے سائبر کرائم قوانین کے تحت ایرانی میزائلوں کی فلم بندی کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
ڈیٹینڈ ان دبئی کی چیف ایگزیکٹیو رادھا سٹرلنگ نے بتایا کہ حالیہ میزائل حملوں سے متعلق ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے سلسلے میں اب تک 21 افراد پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
