پیونگ یانگ/ٹوکیو – مشرقی وسطیٰ میں جاری تنازعات کے پیش نظر شمالی کوریا نے اپنے فوجی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ جاپانی کوسٹ گارڈز کے مطابق شمالی کوریا نے ایک نامعلوم پروجیکٹائل مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب داغا، جو ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تھا اور جاپان کی سمندری حدود سے باہر کھلے سمندر میں گرا۔
یہ ایک ہفتے کے دوران شمالی کوریا کا دوسرا میزائل تجربہ ہے، جس سے خطے میں فوجی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ جاپانی حکام نے اس حوالے سے نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔
