ایران معاملے پر مودی کی پالیسی تنقید کی زد میں، بھارت کے اندر سے آوازیں بلند

Modi's policy on Iran issue under criticism, voices raised from within India

نئی دہلی – ایران سے متعلق بھارتی حکومت کی پالیسی پر بھارت کے اندر سے تنقید سامنے آنے لگی ہے اور بعض سیاستدانوں نے وزیر اعظم Narendra Modi کے مؤقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی سیاستدان Anand Bhadauria نے خطے کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے کہ جب Israel غزہ میں کارروائیاں کر رہا تھا تو وزیر اعظم مودی نے اسرائیل کا دورہ کس کے مشورے پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسی بھارت کو United States کے سامنے جھکانے کے مترادف ہے اور اس طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

آنند بھدوریا کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت کو محتاط اور متوازن پالیسی اختیار کرنی چاہیے تاکہ علاقائی امن کو نقصان نہ پہنچے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے