سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملہ سے5 ایندھن بردار طیارے متاثرہوئے، امریکی اخبار

Five refueling planes hit by Iranian missile attack on US military base in Saudi Arabia, US newspaper

ریاض/واشنگٹن – سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں امریکی فضائیہ کے پانچ بوئنگ سی–135 اسٹریٹو ٹینکر طیارے متاثر ہوئے ہیں، جنہیں فضائی جنگی کارروائیوں میں ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے زمین پر کھڑے تھے اور حملے کے دوران انہیں نقصان پہنچا، تاہم وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے۔ طیاروں کی مرمت کا عمل جاری ہے اور حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پرنس سلطان ایئر بیس سعودی دارالحکومت ریاض سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور امریکی افواج کی میزبانی کرنے والی اہم تنصیبات میں شمار ہوتا ہے۔

اس واقعے کے بعد امریکی فضائیہ کے حالیہ دنوں میں نقصان اٹھانے والے ایندھن بردار طیاروں کی تعداد کم از کم سات تک پہنچ گئی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق گزشتہ حادثات میں دو کے سی–135 طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے جس سے ایک طیارہ تباہ اور چھ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافہ، مشرقِ وسطیٰ میں فوجی تنصیبات کو ہائی الرٹ کرنے کا سبب بن رہا ہے اور خطے میں وسیع تر جنگ کے خدشات کو بڑھا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے