وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرول پرائسز مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا گیا ۔ کمیٹی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کو تسلی بخش قرار دیا ۔
اجلاس میں خام تیل اور ریفائنری آپریشنز کے علاوہ پیٹرول ، ڈیزل ، ایوی ایشن فیول اور ایل پی جی کی سپلائی کا بھی جائزہ ۔ ایندھن کی بچت اور ذمہ دارانہ استعمال کے اقدامات پر غور کیا گیا ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی چین معمول کےمطابق چل رہی ہے۔ ایندھن کی سپلائی برقرار رکھنےکیلئےحکومتی انتظامات مکمل ہیں ۔ حکومت عالمی توانائی مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ۔ آئندہ ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی برقرار رہنے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پیٹرولیم سپلائی کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار کیا جا رہا ہے ۔ حکومت کی اولین ترجیح ملک بھر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی ہے ۔ حکومت توانائی کی سیکیورٹی اور مارکیٹ استحکام یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے ۔
